امریکا پاکستان میں طالبان کے خلاف کارروائی کرے افغان صدر کرزئی ہرزہ سرائی
نیو یارک: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں موجودطالبان کیخلاف براہ راست فوجی کارروائی کرے۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے افغان صدر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان پاکستان سے محفوظ رہنے کیلیے امریکاکے ساتھ طویل المیعاد سلامتی معاہدے کاخواہشمند ہے۔ کرزئی نے اس خواہش کااظہارکیاکہ امریکا ان کی شرائط پرطالبان کیساتھ مذاکرات آگے بڑھائے۔
تبصرے بند ہیں.