امریکا نے بھارت کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کر دیا

امریکا نے بھارت کو دیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کر دیا۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے جی ایس پی درجے کو ختم کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کو اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی فراہم کرنے کا یقین دلانے میں ناکام رہا۔فیصلے کا اطلاق 5 جون سے ہوگا، اس درجے کی وجہ سے بھارت کی مخصوص برآمدات کو بغیر محصولات کی ادائیگی کے امریکی منڈی میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.