امریکا میں حبیب بینک پر جرمانے میں 400 ملین ڈالر کمی

نیویارک: 

امریکا میں مبینہ طورپر دہشت گردوں کے مالی امور اور منی لانڈرنگ کے الزام میں حبیب بینک کی شاخ کوبند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

نیویارک میں حبیب بینک کی شاخ 40سال سے کام کررہی تھی، امریکی وزارت خزانہ نے حبیب بینک پر 225 ملین ڈالرجرمانہ بھی عائد کیاہے جبکہ بینک پر 625 ملین ڈالرجرمانے کی تجویزتھی۔ امریکی حکام کے مطابق حبیب بینک دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق مالی امور اورمنی لانڈرنگ کی سرگرمیوں سے متعلق ٹرانزیکشنز پر نظررکھنے میں ناکام رہا۔ حکام کے مطابق حبیب بینک نے سعودی عرب کے پرائیویٹ بینک الراجھی بینک کوکئی ارب ڈالرکے ٹرانزیکشنز میں خدمات فراہم کیں جب کہ الراجھی بینک کے مبینہ طورپر القاعدہ سے روابط ہیں۔

تبصرے بند ہیں.