امریکا : بھارتی نژاد خاتون جنوبی ایشیا بیورو کی سربراہ نامزد

واشنگٹن: امریکی صدراوباما نے بھارتی نژادخاتون نیشا ڈیسائی بسوال کوامریکی وزارت خارجہ میںجنوبی ایشیا بیوروکا سربراہ نامزد کردیا۔ سینیٹ سے اپنی نامزدگی کی توثیق کے بعد بسوال بھارت یاجنوبی ایشیاسے تعلق رکھنے والے پہلی شخصیت ہوں گی جووزارت خارجہ کے ساؤتھ ایشیابیوروکی سربراہی کریں گی۔ عالمی میڈیاکی رپورٹ نیشابسوال اس وقت امریکاکے بین الاقوامی مالیاتی ادارے یوایس ایڈمیں نائب منتظم کے طورپر ذمے داریاں نبھا رہی ہیں۔ پاکستان اوربھارت سے متعلق اْمورکے بارے میں تعینات کیے گئے بھارتی نژادامریکی عہدیدارکے حوالے سے پاکستانی میڈیا میں خدشات ظاہرکیے جاتے رہے ہیں۔ نیشابسوال اور راجیوشا کے پاکستان کے بارے میں کام کوقدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا رہاہے اوراس کی ایک وجہ شایدیہ بھی ہے کہ یوایس ایڈکے تحت بھارت سے زیادہ پاکستان میں منصوبوں پرکام ہورہا ہے۔ یادرہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں ساؤتھ ایشیابیورو بھارت، پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اوربھوٹان سے متعلق امریکاکی خارجہ پالیسی کے اْمورپر نظررکھتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.