امریکا افغانستان میں7 ارب ڈالر جنگی سازوسامان تلف کرے گا

قندھار: امریکا 2014 میں واپسی سے قبل افغانستان میں7ارب ڈالر مالیت کا قیمتی جنگی سازوسامان تلف کریگا۔ جبکہ اب تک امریکی فوج نے افغانستان میں پروگرام کے تحت170ملین پائونڈ مالیت سے زائد فوجی گاڑیاں اور دیگر فوجی سازوسامان کوتلف کردیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹا گان کا کہنا ہے کہ جنگی سازوسامان کی افغانستان سے امریکی منتقلی پر بھاری اخراجات کے باعث فوجی گاڑیوں اور دیگر جنگی آلات کو2014 تک تلف کرنیکا فیصلہ کیاگیا ہے۔امریکی فوج نے اب تک افغانستان میں17کروڑ پائونڈ سے زائد مالیت کی فوجی گاڑیاں تلف کر دی ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے فوجی ٹیکنالوجی اور آلات کو افغان حکومت کے حوالے کرنے میں ٹیکنالوجی کی دیگر ملکوں یا طالبان کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے۔ بعض جنگی سازوسامان اتحادی ممالک کو فروخت کر دیا جائیگا۔ تاہم جنگی سازوسامان کا بڑا حصہ افغان فوج کے حوالے کر دیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.