امریكی وزیر خارجہ جان كیری كے گھر كی تصویریں كھینچنے والا شخص گرفتار

امریکا کے شہر بوسٹن میں پولیس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے گھر کی تصویریں کھینچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوسٹن میں امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے جان کیری کے گھرکی تصاویر کھنچنے والے شخص کی کار سے ایک بندوق بھی ملی ہے جب کہ یہ شخص جان کیری کے گھر کی ایک کھڑکی کی تصویرکھینچ رہا تھا۔ واقعے کے وقت جان کیری اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال میں تھے جہاں ان کی اہلیہ کا ایک ہفتے قبل آپریشن ہوا ہے، امریکی وزیر خارجہ کے اسٹاف نے پولیس کو اس کے بارے میں اطلاع دی ،جس کے بعد پولیس نے اس مشکوک شخص کو گرفتارکرلیا۔ ۔

تبصرے بند ہیں.