اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن التواء کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس پر بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔آج سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اس کیس میں جو بھی بنچ ہو، ایسا فیصلہ آئے جو سب کو قبول ہو۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ ہمارے ادارے پر رحم کرے، میں اور میرے تمام ساتھی ججز آئین کے پابند ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جسٹس جمال مندوخیل کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ بہت بہت شکریہ، بنچ کی تشکیل کا جو بھی فیصلہ ہو گا کچھ دیر بعد عدالت میں بتا دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.