الطاف حسین کیخلاف درخواست پر پیمرا،پی ٹی اے،وفاق کو نوٹس
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا،پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر مہر فیاض نے عدالت میں اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان واپس لایا جائے اور ان کی جماعت پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ الطاف حسین برطانیہ کے شہری ہیں اور پاکستانی آئین کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والا شخص نہ تو اسمبلی کا ممبر بن سکتا ہے اور نہ ہی کوئی پارٹی بنا سکتا ہے جس پر عدالت نے دو ہفتوں میں پیمرا،پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.