اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

دوحا: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال پہلے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن اب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

 

 

قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کراچی کے لوگ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتر آئی ہے جس سے وہ خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کو توانائی کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں تھے، قوم کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پچھلے 15 سال میں بجلی کے منصوبے نہیں لگائے گئے، کیا سارے کام ہمارے کرنے کے لئے چھوڑ دیئے گئےہیں؟ یہ ملک دوستی نہیں کہ پاکستان کو اندھیروں اور بدحالی میں دھکیل دیا جائے، چین توانائی منصوبوں پر قرضے نہیں دے رہا بلکہ سرمایہ کاری کررہا ہے، قطر کے ساتھ ایل این جی سمیت تاریخی معاہدوں پر دستخط کئے گئے، ایل این جی کے ذریعے ملک سے بجلی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.