افغان پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ غلام مجتبیٰ کو برطرف کردیا، کرزئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

کابل: افغان پارلیمنٹ نے کرپشن کے الزامات اور بدترین سیکیورٹی پر وزیر داخلہ غلام مجتبی پتنگ کو برطرف کردیا جبکہ صدر کرزئی نے معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکرعبدالرئوف ابراہیمی نے بتایا کہ وزیرداخلہ کیخلاف پارلیمنٹ میں 136ووٹ پڑے جسکے بعد وہ عہدے سے نااہل ہوگئے۔انھوں نے کہاکہ صدرکوکہا گیا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو عہدے پر فائزکریں۔ انھوں نے کہاکہ وزیر داخلہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور طالبان کے حملے روکنے میںناکام رہے۔ غلام مجتبیٰ پتنگ پرکرپشن کے الزامات ہیں۔دوسری جانب صدرکرزئی نے اعلان کیاکہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔صدارتی آفس سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ عدم اعتمادکی قانونی وجوہات بتائے۔

تبصرے بند ہیں.