افغان صوبے پنج شیر کے گورنر ہاؤس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7خودکش حملہ آور ہلاک
کابل: افغانستان کے صوبے پنج شیر کے گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے والے 6 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ افغان حکام کے مطابق بدھ کی صبح پولیس اہلکاروں کی وردی میں ملبوس 7 خودکش حملہ آوروں نے گورنر کے دفتر پر حملہ کر دیا، اس موقع پر گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گھیرے میں لے لیا، دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ باقی 6 حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ پنج شیر سابق طالبان مخالف رہنما احمد شاہ مسعود کا مضبوط گڑھ ہے اور یہ صوبہ ان چند علاقوں میں شامل ہے جہاں طالبان کا اثر و رسوخ انتہائی کم ہے۔
تبصرے بند ہیں.