افغان حکومت اور طالبان فوری مذاکرات شروع کریں، چارفریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: افغان مفاہمتی عمل پر چار ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان فوری مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد میں جاری افغانستان مفاہمتی عمل پر چار فریقی (پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا) اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں افغانستان سے متعلق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہونے والے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں افغانستان میں امن ومفاہمت کے مواقعوں کا واضع جائزہ لیا گیا اور افغانستان میں اتحاد اور امن کے لیے طالبان کو مذاکرات میں شریک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے افغانستان کی سالمیت کے لیے افغان حکومت اورطالبان میں مذاکرات ضروری قرار دیتے ہوئے افغان حکومت ،طالبان نمائندوں میں فوری براہ راست مذاکرات شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

تبصرے بند ہیں.