افغانستان کے شہرمزار شریف میں 2 بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں میں 2 مسافروینوں کونشانہ بنایا گیا۔طالبان پولیس چیف کے ترجمان آصف وزیرکا کہنا ہے کہ دھماکوں میں بظاہراہل تشیع افراد کونشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکوں کی جگہ کوگھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔کچھ روز قبل مزار شریف کی مسجد میں دھماکے میں 12 نمازی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے قندوز کی مسجد میں دھماکے میں 36 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.