افغانستان میں ڈرون حملہ، لشکر اسلام کا کمانڈر 15ساتھیوں سمیت ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میںکالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈر ذاکر قمبر سمیت 15دہشت گردہلاک ہوگئے جب کہ ملک بھر میں افغان فورسزکی کارروائیوں میں داعش اورطالبان سے تعلق رکھنے والے46 جنگجو مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ نازیاں میں امریکی ڈرون طیارے نے جنگجوئوں کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا،حملے میںکالعدم لشکر اسلام کاکمانڈر ذاکر قمبر اور 14دیگرافرادمارے گئے۔ہلاک ہونے والا کمانڈر ذاکرقمبر لشکراسلام کے امیرمنگل باغ کا نائب اورخیبرایجنسی اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔

افغان حکام نے ذاکر قمبرکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔صوبہ ننگرہارکے پولیس چیف احمد شیرزاد اور افغان آرمی کے بریگیڈیئر جنرل نسیم سنگین نے بتایاکہ صوبے میں دہشت گردوںکے خلاف کارروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں اورگزشتہ روزمختلف کارروائیوںمیں داعش کے 46 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.