افغانستان میں داعش سے مقابلے میں 2 امریکی فوجی ہلاک

کابل: 

امریکی فوج پر گشت کے دوران داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی افغان اہلکاروں کے ہمراہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران داعش کے جنگجوؤں نے قافلے کو گھیرے میں لے لیا اور اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ امریکی فوج کی جانب سےجاری بیان کے مطابق امریکی فوجی داعش کے خراسانی گروپ کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے جس کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک اہلکاروں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.