افغانستان میں جھڑپوں میں 30 شدت پسند اور 8 اہلکار ہلاک

کابل / واشنگٹن: 

افغانستان میں جھڑپوں کے نتیجے میں 30 شدت پسند اور 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ امریکا نے مزید 300 فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نازیان میں طالبان کے ٹھکانے پر 2 میزائلوں سے حملہ کیا جس میں22  دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ آلیاس شینو اور داز گل کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ننگرہار کے شہر جلال آباد کو گزشتہ 2برس سے طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.