کابل:
افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبائی گورنر نورستان حافظ عبدالقیوم کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ضلع ویگال میں رات گئے اس وقت کیا گیا جب اہلِ علاقہ اور طالبان گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے ایک فرد کی عیادت کے لیے اس کے گھر پر موجود تھے۔ ڈرون طیارے نے اس گھر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.