افغانستان طالبان مذاکرات کی کوشش جاری رکھیں گے، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ قطر میں طالبان کا دفتربند ہونے کے باوجودافغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں کتنی تعداد میں امریکی فوجی رکھے جائیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات بدھ کو وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔انھوں نے کہا کہ افغان طالبان کے قطر میں کھولے گئے سیاسی دفترسے متعلق تنازع کے باوجود امریکا افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے لیے کوششیں کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے اپنا جھنڈا اور امارات اسلامی افغانستان کی تختی ہٹوانے کی وجہ سے قطر میں سیاسی دفتر احتجاجاً عارضی طور پربندکردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.