افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلا شروع

کابل: افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ افغانستان سے پچاس سے زائد ٹرالرپرمشتمل قافلہ چمن سے کوئٹہ پہنچ گیا،قافلے میں نیٹوافواج کے زیراستعمال عسکری سامان موجود ہے۔افغانستان سے نیٹو افغان کے انخلاء دوہزارچودہ سے شروع ہونا ہے تاہم نیٹو افواج کے زیراستعمال عسکری آلات کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا، پچاس ٹرالرزپرمشتمل افغانستان کے شہرقندھار سے براستہ چمن کوئٹہ پہنچا، پاکستان سرحد میں داخل ہونے پرنیٹو افواج کے عسکری سامان کے قافلے کو ایف سی ، لیویز اور پولیس کے اہلکاروں نے سیکیورٹی فراہم کی ، پچاس ٹرالرز پر مشتمل قافلے میں ٹینک، بکتربند گاڑیاں، کمیونیکیشن کے آلات اور ریڈار سمیت دیگرعسکری آلات موجود ہیں، قافلہ کوئٹہ سے کراچی پورٹ پر لایا جائیگا،، پہلے بارنیٹو افواج کے سامان کی ترسیل اتنے بڑے پیمانے پرہو رہی ہے۔ اس سے پہلے پانچ سے دس گاڑیوں پر مشتمل قافلے جاتے رہے ہیں، نیٹو نے افغانستان سے دو ہزار چودہ میں انخلاء کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.