اظہرکوآؤٹ کرنا انگلینڈ کیلیے مشکل ہوجاتا ہے، اینڈرسن

لندن:  آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ حالیہ دور کے پاکستانی بیٹسمینوں میں اظہر علی سب سے بہتر اور بہت عرصے سے اچھی بیٹنگ کررہے ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں اینڈرسن نے کہا کہ اظہر کو آئوٹ کرنا ہمارے لیے مشکل ہوجاتا ہے اور چوتھے ٹیسٹ میں بھی ان کی وکٹ سب سے اہم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اظہر ایک متوازن کھلاڑی اورگراؤنڈ کے چاروں اطراف شاٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کیخلاف بولنگ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے اوول میں کھیلا جائیگا، 5 میچزکی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 24 اگست کو ساؤتھپٹن میں شیڈول ہے۔ جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ون ڈے میچیز میں انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی رہی لیکن پاکستان کے ساتھ کھیلنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.