اصل شہرت پی ٹی آئی کے ذریعے ہی ملی ہے : ڈی جے بٹ

میں نے ڈی جے کے طور پر 2003 میں کام شروع کیا اور بہت چھوٹے لیول پر کام شروع کیا۔ زیرو سے شروع کیا۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ 2008 تک میں چین ، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ سے سازو سامان درآمد کرنے لگا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) آصف بٹ، جو ڈی جے بٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں ، ان کی اصل وجہ مقبولیت پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔ وہ خود کہتے ہیں کہ اسی جماعت کی وجہ سے وہ پہلے پاکستان میں مشہور ہوئے اور پھر دنیا بھر میں۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے کہا کہ میں سامنے کم ہی آتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہیں جنہوں نے محنت سے اپنے آپ کو بنایا۔ اگرچہ وہ لاہور میں مشہور تھے ، لیکن اصل شہرت کی شروعات تو 2011 میں ہوئی۔ بتایا کہ میری پہلی بار خان صاحب سے ملاقات ہوئی اور طے ہوا کہ میں اپریل میں ان کے پشاور کے جلسے میں موسیقی اور ساونڈ سسٹم کا کام سنبھالوں گا۔ انھوں نے ڈرون کے بارے میں بات کرنی تھی اور میں نے موقع کی مناسبت سے نصرت فتح علی صاحب کی آلاپ کا انتخاب کیا۔ یقین کریں جب خان صاحب بول رہے تھے اور یہ آلاپ پیچھے چلی تو لوگ رونے لگے۔ گزشتہ ہفتے ڈی جے بٹ کو دیگر پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ جب اپنی گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہیں تو غصہ آجاتا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ ان کے شریف خاندان کے پانچ گھرانوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے کئی فنکشنز میں ڈی جے کے طور پر کام کیا ہے ، اور انہی کی بدولت لاہور کے ماڈل ٹاون علاقے کی ایک مارکیٹ کے صدر منتخب ہوئے۔ –

تبصرے بند ہیں.