اسپین: فلسطین کو ریاست تسلیم کیا جائے، پارلیمنٹ کی حکومت سے اپیل

اسپین کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی علامتی قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل ہے۔

میڈرڈ: قرارداد اسپین کی سوشلسٹ پارٹی کی رکن ٹرینیڈاڈ جیمینز نے پارلیمنٹ میں پیش کی. قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قیام امن کے لیے ضروری ہے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا ئے اور اسرائیل کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات ہوں۔ اس سے پہلے یورپی یونین میں شامل ممالک برطانیہ، سویڈن، ہنگری، بلغاریہ، چیک رپبلک، مالٹا، پولینڈ، قبرص اور رومانیہ جبکہ اتحاد سے باہر آئس لینڈ فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.