نئی دہلی: نئی دہلی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سری سانتھ سمیت راجھستان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔ نئی دہلی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کو جمعرات کی شام چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ لوکیش کمار شرما کی عدالت میں پیش کیاجہاں فاضل جج نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گزشتہ شب ممبئی سے ٹیسٹ کرکٹر سری سانتھ سمیت راجستھان رائلز کے اجیت چنڈیلا اور انکیت چوون کواسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ممبئی سے سات اور نئی دہلی سے تین بکیزکوبھی گرفتار کیا ہے ۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے تینوں کرکٹرز کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.