اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان بھی معطل

لاہور: 

پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ بالر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا تاہم آج بورڈ نے محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر تے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی ہے جب کہ محمد عرفان کو 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.