اسمبلیاں توڑنے کا پروگرام بنایا ہے تو 20 دسمبر کا انتظار کیوں؟، وزیر داخلہ رانا ثناء

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سنا ہے 20 دسمبر سے وہ استعفی دیں گے، اگر فیصلہ کرلیا ہے تو 20 دسمبر تک انتظارکیوں؟رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگرکالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پائی جائے اور حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرے تو یہ خطرناک چیز ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی حکومت اقدامات کررہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والا حملہ قابل مذمت ہے، ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت معاملات اپنے ہاتھ میں لے صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مدد کیلئے ہر طرح سے تیارہے، بالخصوص بلوچستان اور کے پی میں ضرورت ہے کہ انتظامیہ ان معاملات کو سنجیدہ لے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات چلتے رہتے ہیں مگر ریاست مقدم ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کی ذمہ داری ہے جو مدد درکار ہو وہ لیں ،جہاں فورسز کی مدد کی ضرورت ہے ہم صوبوں کی مدد کریں گے ۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان اور انکی جماعت کی ملک میں اتفراتفری پھیلانے کی کوشش ہے، جب حکومت میں تھے تو انکا ایک ہی نصب العین تھا کہ اپوزیشن کو ختم کریں ۔ عمران خان نے کرپشن کا بیانیہ بنایا، اور اس بیانیے پر اپوزیشن کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے تھے،جو خود کیا وہ اب سامنے آگیا ، توشہ خانے سے تحائف اور گھڑیاں بیچتے رہے جبکہ فرح گوگی پیسے پکڑ کر صوبے میں تقرریاں و تبادلے کرتی رہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان 26 نومبر کو لانگ مارچ میں ناکام ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی میرا نام لے کر پکارتے تھے کہ اسلام آباد آرہا ہوں تیار ہوجائو، پنڈی اور اسلام آباد سے ٹوٹل 5سے6ہزار لوگ جلسے میں پہنچے، عمران خان کو چاہیے تھا شرمندگی کو تسلیم کرتےاور قوم سے معذرت کے بعد پارلیمنٹ میں واپس آتے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا اپنی سمت درست کرتے، مگر انہوں نے دو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کردی، جلسوں میں ناکام ہوکر اسمبلیوں کو توڑنا اسمبلیوں کی توہین ہے، چھوڑ کوئی چیز نہیں مگر پروپیگنڈا کررہے ہیں، ایک مطالبہ ہے کہ آپ صوبائی اسمبلیاں توڑنے سے پہلے قومی اسمبلی سے استعفے تو دے دیں ۔انکا کہنا تھا کہ کوئی ایسا معاملہ نہیں جس میں ہم الیکشن سے خوفزدہ ہوں ، الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، پنجاب میں بھرپور الیکشن کی تشہیر کریں گے، اسمبلیاں توڑنا غیرسیاسی اور غیر جمہوری عمل ہے، یہ ان کی بھول ہے کہ یہ جیت کر آجائیں گے۔رانا ثناء نے مزید کہا کہ سیاسی حوالے سے جو عدم استحکام پیدا کرنے کوشش ہورہی ہے اس کو روکنے کی کوشش کی جائے گی ، کسی کی بلیک میلنگ کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ چھوڑ تو کچھ نہیں رہے،

پروپیگینڈا کر رہے ہیں، ہم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اگر الیکشن ہوگا تو پوری طرح تیار ہیں۔

Avast Driver Updater

تبصرے بند ہیں.