اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب ، صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

تقریب کے موقع پر افواج پاکستان نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا ، سکیورٹی کیلئے موبائل سروس بھی بند کر دی گئی

اسلام آباد: ) یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی ، اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ، پریڈ کے دوران پاک فضائیہ اور بحریہ کے پائلٹوں نے فضا میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ مارچ میں ایف 16 ، قراقرم ایگل ، ایف 7 پی جی ، طیارے شامل ہیں ، اس موقع پر مسلح افواج کے جوانوں نے وزیر اعظم ، صدر پاکستان اور آرمی چیف کو سلامی پیش کی ، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی مسائل کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریب کا سات سال بعد انعقاد کیا جا رہا ہے

تبصرے بند ہیں.