اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو کام سے روک دیا
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی سی بی کے ریجنل رکن کی درخواست پر چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکا اشرف کو کام سے روک دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل رکن میجر ریٹائرڈ احمد ندیم سڈل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ چیرمین پی سی بی کے لئے انتخابات میں شفافیت نہیں اس لئے ان کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے اس عہدے کے لئے دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔ عدالت عالیہ نے مدعی کا موقف سننے کے بعد چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو کام سے روکتے ہوئے ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پی سی بی کی 12 رکنی گورننگ کمیٹی نے ایک اجلاس کے دوران بورڈ کے نئے آئین کے تحت ذکا اشرف کو آئندہ 4 سال کے لئے چئرمین منتخب کیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.