اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے خاتون اور بچے سمیت 7 افراد کی لاشیں برآمد

وفاقی دارالحکومت کے مختلف نواحی علاقوں میں نامعلوم افراد نے بچے اور خاتون سمیت 7 افراد کو قتل کرکے لاشیں پھینک دیں۔ سہالہ کے علاقے گوڑا شاہان میں کھلی جگہ سے ملنے والی لاشوں میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں، ان افراد کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے تاہم بظاہر جسم پر تشدد کے نشانات نہیں، مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین سے بیان لینا شروع کردیئے گئے ہیں۔لوئی بھیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے میاں بیوی کی لاشیں ملیںٕ ہیںجنھیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھارہ کہو سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی طور پر ان افراد کے قتل کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکتا،

تبصرے بند ہیں.