اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو ہدایت کی ہے کہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو تصویر لیک کرنے والے کا نام بتایا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تصویر لیکس معاملے پر کمیشن کی تشکیل عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، وفاقی حکومت چاہے تو معاملے پر خود کارروائی کر سکتی ہے، حکومت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے لانے پر اعتراض نہیں کیا۔ اس موقع پر عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو تصویر لیک کرنے والے کا نام اٹارنی جنرل کو بتانے کا حکم دیا۔

بغداد: 

عراق میں تعینات امریکی فوجی کمانڈر جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ نے خبردار کیا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف عراقی افواج کی تاریخی فتح کے باوجود اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ نو ماہ تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں موصل کا بڑا علاقہ تباہی کا شکار ہوا، ہزاروں شہری مارے گئے اور 9 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے۔ اس فتح کا اعلان کرتے ہوئے حیدر العبادی نے عراق کا قومی پرچم لہرایا اور اعلان کیا کہ موصل میں باطل دہشت گرد حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.