اسلام آباد ائیرپورٹ سے مشکوک سرگرمیوں پربلیک لسٹ امریکی گرفتار

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے مشکوک سرگرمیوں پرملک بدر کئے گئے امریکی شہری کو دوبارہ داخلے پربے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے بلیک لسٹ قراردیئے گئے امریکی شہری کو حراست میں لے کراسےامیگریشن سیل منتقل کردیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے امریکی شہری کا نام میتھیو ہے اوراسے مشکوک سرگرمیوں پر 2011 میں ملک بدرکرکے تاحیات بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا۔ میتھیو کو امریکی شہر ہیوسٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے ویزا جاری کیا گیا تھا، ویزا کے حصول کے لیے اس نے غلط دستاویزات جمع کرائی تھیں۔

میتھیو کے خلاف مقدمے میں ویزا جاری کرنے والی آفیسرکو بھی نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ میتھیوزکے داخلے کے وقت وہاں تعینات ایف آئی اے کے ایف آئی اے کے سب انسپکٹرراجہ آصف اوراس کے ساتھی احتشام الحق کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.