اسلامی نظریاتی کونسل نےانسانی کلوننگ کوناجائز قرار دے دیا

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی کلوننگ کو ناجائز قراردیتے ہوئے توہین رسالت کے قانون میں بھی ترمیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس مولانامحمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ زنابالجبرکے مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ ناقابل قبول ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کو صرف ضمنی شہادت کے طورپر استعمال کیا جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ توہین رسالت قانون میں کوئی بھی ترمیم نہ کی جائے اور اسے موجودہ حالت میں ہی برقرار رکھا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ اللہ، رسول اور مسجد کا ترجمہ انگریزی زبان میں درست کیا جائے اور اس سلسلے میں ’’ہولی بک‘‘ یا ’’ہولی پلیس‘‘ جیسے استعارے استعمال کرنا ناجائزہیں۔

تبصرے بند ہیں.