اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین نے یومِ غضب کا اعلان کردیا

قبوضہ یروشلم: 

مسلمانوں کے قبلہ اوّل اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین نے احتجاج کے طور پر یومِ غضب کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سے پورا مغربی کنارہ کشیدگی کی زد میں ہے۔

گزشتہ رات بیت المقدس میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپوں میں مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری سمیت درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے نیوز چینل ’’العربیہ‘‘ کے مطابق بیت المقدس میں تشدد کی نئی لہر دیکھنے میں آرہی ہے اور اب یہودی آبادکاروں نے بھی اسرائیلی پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر مسجد اقصی کے برآمدوں پر حملے شروع کردیئے ہیں۔ ایسے ہی ایک تازہ حملے میں المغاربہ کے مرکزی دروازے سے درجنوں آبادکار مسجد اقصی داخل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں یہودی آبادکار روزانہ دو مرتبہ مسجد اقصی پر حملہ کرتے ہیں اور ایسا ہر حملہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.