اسرائیلی سپریم کورٹ نے بیت جالا میں دیوار فاصل کی تعمیر روک دی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی سپریم کورٹ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت جالا میں نسلی امتیاز کی مظہر دیوار فاصل کی تعمیر روک دی ہے۔ صہیونی عدالت کا حیران کن فیصلہ مقامی فلسطینی آبادی کی جانب سے دی گئی ایک درخواست کی سماعت پر کیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بیت جالا میں فلسطینی قصبہ الکریمیزان میں یہودی بستیوں کے تحفظ کیلیے دیوار فاصل کی تعمیر شروع کی تھی۔ دیوار کی تعمیر کو مقامی شہریوں نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔فلسطینیوں کی جانب سے مقدمے کی پیروی معروف مقامی قانون دان ایڈووکیٹ غیاث ناصر کر رہے تھے۔ اسرائیلی حکومت نے 2006 میں الکریمیزان کے مقام پر دیوارفاصل کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ صہیونی فوج اور انتظامیہ نے دیوار کا ایک حصہ تعمیر بھی کر لیا تھا، تاہم فلسطینیوں کی جانب سے دیوار کی تعمیر کو عدالت میں چیلنج کیے جانے کے بعد دیوار کی تعمیر روک دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.