اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اس لئے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنے ملک میں انتشار کے لیے دیے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے منہ کو خون لگا ہوا ہے اور وہ ہر ایک کو گالیاں دیتے ہیں، حکومت کے خلاف نیلے پیلے قسم کے لوگ مل رہے ہیں، ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے حامی اور دوسری طرف اس کے مخالف ہیں، موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ رہ گئے ہیں، حکومت کے خلاف اتحاد بنانے والے انتظار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ اسحاق ڈار کی تذلیل نہیں بلکہ میڈل ملنا چاہیے کیوں کہ ان کی خدمات کا اعتراف دنیا کرتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.