ارکان پارلیمنٹ سے ان کے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے ان کے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 ستمبر تک اپنے اور اہل خانہ کے تمام اثاثاجات کی تفصیلات پیش کردیں، مقررہ تاریخ تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گئی۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

تبصرے بند ہیں.