ابوظہبی ٹیسٹ:سری لنکا کی 57 سکور پر پہلی وکٹ گر گئی

ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں بیٹنگ جاری ہے،مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر57 رنز بنا لیے ۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور بلاول بھٹی ڈیبیو کر رہے ہیں ۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار پرفارمنسسز دکھانے والے احمد شہزاد کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔احمد شہزاد کو ون ڈے انٹرنیشنل میں اپریل 2009 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کا اعزاز حاصل ہوا تھا جس کے بعد قومی بلے باز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر سلیکٹرز کو ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل کرنے پر مجبور کر دیا ۔احمد شہزاد نے چالیس ون ڈے میچوں میں 1286 رنز سکور کیے جس میں ان کی پانچ نصف اور چار سنچریاں شامل ہیں ۔قومی بلے باز 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں تین نصف سنچریوں سمیت 528 رنز جوڑ چکے ہیں ۔ٹیم میں شامل دوسرے نوجوان فاسٹ بولر بلاول بھٹی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جگہ دی گئی جس میں انہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس سے سلیکٹرز کے دل جیت لیے،سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس سے محروم رہے لیکن منیجمنٹ نے نوجوان فاسٹ بائولر کو ٹیسٹ میچ میں بھی آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے سات ون ڈے میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.