PIA کیبن کریو کیلئے پرواز سے قبل نشہ ٹیسٹ لازمی

کیبن کریو کے لیے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے کیبن کریو کیلئے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیبن کریو کیلئے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے جس کے تحت اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کا مقصد کریو میں الکوحل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن رولز کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کے لیے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔واضح رہے اس قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی پائلٹس اور کاک پٹ عملے کے ٹیسٹ کررہی ہے ، اب پی ئی اے نے تمام پروازوں سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کے ٹیسٹ لازمی کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.