LOC پر ضلع پونچھ میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون سکول ٹیچر شہید

مظفرآباد(بیورو رپورٹ ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ا±س پار سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک خاتون سکول ٹیچر شہید ہوگئیں، رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی موت کے بعد رواں سال اب تک بلااشتعال فائرنگ کے باعث جاں بحق والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے پونچ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس راشد نعیم خان نے ڈان کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ بھارتی فوج نے عباس پور سیکٹر پر شیلنگ کی، جس میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گاو¿ں پولاس کاکوٹا میں شام 6 بجکر 45 منٹ پر عثمان حفیظ نامی شخص کی 22 سالہ بیوی شازیہ بی بی افطار کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ ایک شیل ان کے گھر کے کچن میں آگرا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ادھر عباس پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون صحافی سائرہ یوسف چغتائی نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی اور ان کی شادی کو بمشکل 2 سال ہوئے تھے، ان کی غیرمتوقع موت نے پورے علاقے میں غم کا ماحول پیدا کردیا، انہوں نے کہا کہ خاتون کو اتوار کو پولاس کاکوٹہ گاو¿ں میں سپردخاک کردیا گیا۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے سول ڈیفنس کے سیکریٹری سید شاہد محی الدین قادری کے مطابق حالیہ موت نے رواں سال اس طرح کے واقعات سے ہونے والی اموات کو 7 تک پہنچادیا ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 76 ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اب تک بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ سے 22 گھر اور 5 دکانیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 198 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، یہی نہیں بلکہ 76 مویشی بھی اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں ایک بیان میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے شہری آبادی پر بھارتی شیلنگ کی مذمت کی تھی اور اپنے مطالبے کو دوہراتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ مزید نقصان کا انتظار کیے بغیر صورتحال کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اکثر لائن آف کنٹرول کے قریب واقع شہری آبادیوں اور گاو¿ں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کے جاں بحق و زخمی ہونے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، 5 مئی کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوانوں سمیت 7 شہری زخمی ہو گئے تھے، اس سے قبل گزشتہ پیر کو ضلع کوٹلی کے گاو¿ں رد کتھر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مویشیوں کے لیے گھاس کاٹنے والی خاتون جاں بحق ہو گئی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.