پاکستان اسٹیل کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر

کراچی: پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں، انتظامیہ کے اعلان کے برعکس مئی کی نصف تنخواہ بھی تاحال نہیں مل سکی۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز ملازمین کو مئی کے مہینے کی آدھی تنخواہ کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا تاہم جب ملازمین نے بینکوں کی دو روزہ ہفتہ وار تعطیل کے بعد گزشتہ روز (پیر کو) تنخواہ کے حوالے سے معلوم کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ابھی تک تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر نہیں کی گئی ہیں۔اس ضمن میں ترجمان پاکستان اسٹیل کا کہنا ہے کہ ایم سی بی نے تنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی ہیں جبکہ دیگر بینکوں سے بھی منگل تک ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں ٹرانسفر کردی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.