پی آئی اے کے 8 ارب کے ٹیکس واجبات معاف نہیں ہونگے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے پی آئی اے کیطرف سے 8ارب روپے کے ٹیکس واجبات معاف کرنے سے انکار کردیا جبکہ پی آئی اے کیطرف سے 10 نئے طیارے خریدنے اوردیگرمالی ضروریات پوری کرنے کیلیے 26ارب روپے کے پیکیج کی سمری بھی مستردکردی۔ پی آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ طیاروں کی خریداری سمیت دیگرمالی ضروریات کیلیے فنڈز کے حوالے سے نئی سمری تیارکرکے ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے رائل کو بتایا کہ وزیرخزانہ اسحق ڈارنے ای سی سی اجلاس میںتمام ممبران سے کہا کہ آپ اجلاس میں تیاری کرکے نہیںآتے اورآپ کارویہ بھی غیرسنجیدہ ہے۔قومی ائیرلائن کی جانب سے استدعاکی گئی کہ ان کے ذمے ایف بی آرکے 8ارب روپے کے ٹیکس واجبات ہیںجن کی عدم ادائیگی کے باعث ایف بی آر نے پی آئی اے کااکاوٗنٹ فریزکردیا ہے۔ اس پروزیر خزانہ نے کہاکہ یہ آپکی رقم نہیں،عوام کی جیب سے نکلاہواپیسہ ہے جوآپ نے عوام سے لیااورآپ نے ہی جمع کرانے ہیں،باقی ضروریات کیلیے الگ سے سمری بناکر بھیجیں جس میںہرچیزواضح ہواورکوئی ابہام نہ ہو، اسکا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.