دہری شہریت: ایف بی آر ملازمین اور انکے اہل خانہ کے کوائف طلب

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سمیت ملک بھر میں قائم ایف بی آر کے ماتحت اداروں و فیلڈ فارمشنز میں تعینات تمام افسران و ملازمین اور انکے اہل و عیال سے دوہری شہریت کے بارے میں معلومات طلب کرلی ہیں۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز تمام ممبران،چیفس، چیف کلکٹرز، ڈائریکٹرز جنرل سمیت دیگر ڈپارٹمنٹس کے سربراہان کو لیٹر لکھے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران و ملازمین اپنے اور اپنے بیوی بچوں کی شہریت کے بارے میں مکمل کوائف سترہ جولائی تک ایف بی آر ہیڈ کوارٹر بھجوادیں اور جو لوگ کوائف مطلوبہ تاریخ تک نہیں بھجوائیں گے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ایف بی آر کی طرف سے فیلڈ فارمشنز کو بھجوائے جانے والے لیٹر کے ساتھ دو پرفارمے بھی بھجوائے ہیں جن میں ملازمین کو کوائف درج کرنا ہونگے۔ رائل کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے فیلڈ فارمشنز کو دو الگ الگ پرفارمے بھجوائے گئے ہیں جن میں پرفارمہ اے میں ملازمین کو اپنے بارے میں تفصیلات درج کریں گے جبکہ دوسرے پرفارمے بی میں اپنے بیوی بچوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جن میں یہ ملازمین کو یہ بتانا ہوگا کہ وہ یا اسکے خاندان کے کتنے افراد دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.