کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے اے این پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار صادق خٹک کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی سی آئی ڈی خالد اعوان نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں کوچی خان، محمد امین بھٹی، اظہر اور فیصل شامل ہیں جن سے 4 بندوقیں، 6 نائن ایم ایم پستول اور 4 دستی بم سمیت سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، خالد اعوان کے مطابق ملزمان نے اے این پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار صادق خٹک، پولیس اہلکاروں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے اور ملزمان کراچی میں ایک سیاسی جماعت اور گینگ وار کے ملزمان کو اسلحہ بھی فراہم کرتے رہے ہیں
تبصرے بند ہیں.