لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کر دی۔ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کو سینے میں تکلیف ہے، عدالت پیش نہیں ہو سکتے، پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کا میڈیکل جعلی ہے۔دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی جبکہ بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
تبصرے بند ہیں.