گندم کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ، چاول کا 62 لاکھ ٹن مقرر
اسلام آباد: حکومت نے رواں مالی سال 2013-14 کے دوران گندم کی پیداوار کا ہدف دو کروڑ 55 لاکھ ٹن جبکہ چاول کی پیداوار کا ہدف 62 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ملکی ضروریات پوری کرنے اور برآمد میں اضافہ کرنے کیلیے زرعی پیداوار میں اضافے کیلیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران گنے کی پیداوار کا ہدف 6 کروڑ 50 لاکھ ٹن جبکہ رواں سیزن کے دوران ایک کروڑ 41 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار حاصل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 2013-14 کے دوران 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل کی جائے گی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران دو کروڑ 42 لاکھ 31 ہزار ٹن گندم کی پیداوار حاصل کی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 62 لاکھ ٹن چاول کی پیداوار حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 55 لاکھ 41 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.