لاہور میں کورونا میں مبتلا خاتون چل بسی، الرٹ جاری

لاہور میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔لاہور میں خاتون کی کورونا کے باعث ہونے والی موت نے صحت کے حکام اور لوگوں کو وائرس کی نئی متوقع لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ویک اپ کال دی ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے نجی ہسپتال میں وحیدہ نامی خاتون کورونا سے انتقال کر گئیں۔بزرگ خاتون کو سانس کی تکلیف کے ساتھ ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے کورونا سے متعلق کچھ علامات کے بعد انہیں داخل کیا، بعد میں مریضہ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 25 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں سے 14 مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔صحت کے حکام نے تمام سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔محکمہ صحت نے عوام کو بازاروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر کام کے مقامات، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی تلقین کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.