لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے

Pic21-065 ISLAMABAD-Mar21: People are stands outside buildings at Sitara Market in Federal Capital, due to massive earthquake of 6.8 magnitudes jolted parts of Pakistan. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، آزاد کشمیر، کوہاٹ، صوابی اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور بلڈنگوں سے باہر آگئے۔پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، صفدرآباد ، آزاد کشمیر کے علاقے باغ اور مضافات، مظفرآباد، بھلوال، شورکوٹ، بہاولنگر، قائدآباد، گجرات، ملتان، چناب نگر، فیصل آباد سانگلہ ہل، علی پورچٹھہ، کوٹ چھٹہ، بہاول پور، کرک، مالاکنڈ، شگر، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف، پھول نگر، داٶد خیل، مریدکے، ایبٹ آباد، میاں چنوں، دینہ، جہلم ویلی، کلرکہار، میانوالی اور رحیم یار خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بورے والا، کھوئی رٹہ، لیاقت پور، خانپور، صادق آباد ، کوٹسمابہ شیخ واہن، ضلع کرم، قصور، رینالہ خورد، کوٹ مومن، ہنگو اور اورکزئی، پیرمحل، جہانیاں، چشتیاں، عباسپور پونچھ ، ہنزہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، جوہر آباد، ہڈالی، وادی سون، تھل، میرپور، اسلام گڑھ، ڈڈیال، جاتلاں، نکیال، بھمبر کوٹلی، پاکپتن، جھنگ، کوٹ رادھاکشن اور کہوٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اٹک، بھکر، حجرہ شاہ مقیم، ڈیرہ غازی خان، عارف والا، سرائے عالمگیر، کنگن پور، منچن آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل، سوات، کروڑ لعل عیسن سمیت ملک کے بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کسی بھی حادثے کی صورت میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.