کوہاٹ کے علاقے کچا پکا میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کوہاٹ: کچا پکا میں واقع کرزئی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ کے نواحی علاقے کچا پکا میں واقع کرزئی بازار میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں

تبصرے بند ہیں.