ایم کیو ایم کے تمام دھڑے متحد ہو گئے، دوبارہ ایک ساتھ سیاسی جدوجہد کا اعلان

سندھ کی سیاست میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، متحدہ پھر متحد، ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ایک ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے پرانے ساتھیوں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور عامر خان نے دوبارہ سے ایک ساتھ سیاسی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے مشترکہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دعوت شمولیت پر تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں، شکر ہے موجودہ حالات میں سب نے اپنی ذمہ داری پوری کی، آج اللہ کا شکر ہے سب کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائی ہے، پاکستان کو منزل تک ہم سب کی ذمہ داری ہے، قومی جدوجہد میں سب چلنے کا عزم کریں، پاکستان بنایا تھا اب پاکستان کو بچائیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ قوم میں مایوسی پیدا کرنے والوں کو آج مایوسی ہو رہی ہے، قوم کی امیدوں کو ناکام کرنے والوں کو آج مایوسی ہوئی، کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے، گزشتہ 5 سال میں شہری علاقوں کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے، یہ داستان 50 سال پرانی ہے، حالات سنگین سے سنگین تر ہو رہے ہیں،ضرورت اس بات کی ہے تمام لوگ آواز میں آوازملائیں۔

تبصرے بند ہیں.