کوئی ایسی وجہ نہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا،وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک کمپین کے طورپر پیش کیا جارہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا۔ کوئی ایسی وجہ نہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرکے پاکستان کی ریٹنگ کو دنیا میں خراب کیا جا رہا ہے پہلے ملک کا خیال کرنا چاہیے، چیلنجزموجود، منیج کررہے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کواس نہج پر پہنچایا، اپنے ملک کوبدنام کررہے ہیں، اللہ نہ کرے پاکستان کبھی ڈیفالٹ کرے، پاکستان کےڈیفالٹ کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت جاتے ہوئے بارودی سرنگیں بچھا گئی، عمران خان نےپاکستان کو بطورقوم کرپٹ ثابت کرنےکی کوشش کی، پی ٹی آئی دورمیں مہنگائی عروج پرپہنچی اورروپے کی قدرکم ہوئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ گزشتہ چارسالوں میں پاکستان پربہت بڑا ظلم ہوا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کوتباہ کیا گیا، ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کوترجیح دی، سیلاب کی قدرتی آفت آگئی محدود وسائل کےباوجود متاثرین کوریلیف دیا۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہرہفتے کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے، وزیراعظم کابینہ میں مشاورت کے ساتھ فیصلے ہوتے ہیں، وزیراعظم آج ہم تحریک انصاف کی کارکردگی کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.