نئے آرمی چیف کے تقرر کا عمل شروع، 5 نام بھیج دیے گئے

نئے آرمی چیف کے تقرر کا عمل آج سے شروع ہو گیا، آرمی چیف کیلئے 5 نام بھیج دیے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِ اعظم آفس میں وصول کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 5 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام سمری میں بھیجے گئے ہیں۔
بھیجے گئے 5 نام کونسے ہیں؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے وزیرِ اعظم آفس کو بھیجے گئے 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس بھی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ قانون سردار ایاز صادق شریک ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں 2 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، ایک نام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور دوسرا آرمی چیف کے لیے فائنل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں نام فائنل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائیں گے جن کی منظوری کے بعد اگلے 3 سال کے لیے نئے آرمی چیف کی تعیناتی عمل میں آ جائے گی۔دوسری جانب اس ضمن میں حکومت، اتحادیوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.